25 اپریل، 2013، 12:37 PM

شہبازشریف تہذیب کے دائرے میں بات کریں/ شیر کا نشان کام گیدڑوالے

شہبازشریف تہذیب کے دائرے میں بات کریں/ شیر کا نشان کام گیدڑوالے

مہر نیوز/25 اپریل /2013ء: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے مسلم ليگ نواز کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے بد تہذیبی کی زبان بند کردیں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے مسلم ليگ نواز کا نشان شیر ہے لیکن اس کے کام گیدڑ والے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے مسلم ليگ نواز کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے بد تہذیبی کی زبان بند کردیں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے مسلم ليگ نواز کا نشان شیر ہے لیکن اس کے کام گیدڑ والے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میرے دل میں بہت سے راز ہیں اگر کھل گئے تو مسلم ليگ نون تباہ ہوجائے گی۔ نشان شیرکاہے اورکام گیدڑوالے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان صدرزرداری صاحب اورپیپلزپارٹی کوبرابھلاکہہ رہے ہیں،میں شہبازشریف کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اپنی زبان کولگام دیں۔کہیں ایسا نہ کہ ہماری زبان کھل جائے پھر وہ سب کچھ باہر آجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مشرف سے بھاگ کر قوم کو تنہا چھوڑنے والوں کے بارے میں پوری قوم آگاہ ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے پاکستان طالبان کے ساتھ خفیہ رابطے ہیں اور مسلم لیگ کو دہشت گردوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

News ID 1820677

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha